9 اکتوبر 2019 - 06:33
ترکی؛ حفاظ کرام کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز

ترک فاونڈیشن مصاحف کے مطابق حفاظ کرام کی تعداد میں چشم گیراضافہ ہوا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترک پریس کے مطابق مصاحف فاونڈیشن کے سربراہ عثمان شاہین کا کہنا تھا: سال ۱۹۷۱ سے اب تک ڈیڑھ لاکھ حفاظ کرام ملک میں تیار ہوچکے ہیں۔

حفاظ کرام کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاھین کا کہنا تھا: دارالفتوی مرکز کی خدمات قابل قدر ہے اور حفاظ کرام کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے انکا کردار لائق تحسین ہے۔  

انکا کہنا تھا: ترکی کی آبادی کی نسبت سے حفظ کرام کی تعداد پھر بھی ناکافی ہے اور حفاظ کرام کی تعداد میں اضافے کے لیے کام جاری رہے گا۔/




/129